Categories
Breaking news

ریحام خان کا سابق وزیراعظم کی حمایت کرنے والے فنکاروں سے سوال

ریحام خان کا سابق وزیراعظم کی حمایت کرنے والے فنکاروں سے سوال

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مسجد نبوی میں ہونے والے واقعے پر فنکاروں سے سوال پوچھ لیا؟

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ کیا برطرف وزیراعظم کے حمایتی فنکاروں میں سے کسی نے مسجد نبوی کے توہین آمیز واقعہ کی مذمت کی ہے؟

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کا وفد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے پہنچا تو وہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے نعرہ بازی شروع کردی تھی۔

واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.