Categories
Breaking news

ریحام خان نےخواتین کو مخاطب کرنے کے انداز پر کیا کہا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان پاکستان میں لوگوں کی جانب سے خواتین کو مخاطب کر کے بلانے کے انداز پر ناراض نظر آرہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان نے پیغام میں لکھاکہ نوجوانوں سے بھی احترام کے لئے ’آپ‘ کہہ کر مخاطب ہوتی ہوں لیکن پاکستانی مردوں میں عورت کو ’تم‘ کہنے کی بری عادت ہے، چاہے ان کا اس کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق ہو۔

ریحام خان نے مزید لکھا کہ اس حوالے سے میں لوگوں کو درست کرکر کے تھک گئی ہوں کیونکہ لوگ اچھے اخلاق نہیں سیکھتے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.