Categories
Breaking news

ریجیکٹڈ خان کو جہاد اچانک ملتوی ُکیوں کرنا پڑا ؟ مریم نواز نے وزیر اعظم پر تنقید کے تیر برسا دیے

ریجیکٹڈ خان کو جہاد اچانک ملتوی ُکیوں کرنا پڑا ؟ مریم نواز نے وزیر اعظم پر تنقید کے تیر برسا دیے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اچانک مؤخر کرنے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مریم نے کہا کہ ’ابھی ابھی ریجیکٹڈ خان صاحب تقریر جھاڑ رہے تھے کہ اراکین کل کے مشترکہ اجلاس میں جہاد سمجھ کر ووٹ کریں تو کیا قوم یہ پوچھ سکتی ہے کہ جہاد اچانک ملتوی کیوں کرنا پڑا ؟ ویسے تو قوم سب جانتی ہے مگر پھر بھی پوچھنا تو بنتا ہے۔

ابھی ابھی ریجیکٹڈ خان صاحب تقریر جھاڑ رہے تھے کہ کل کے اراکین مشترکہ اجلاس میں جہاد سمجھ کر ووٹ کریں تو کیا قوم یہ پوچھ سکتی ہے کہ جہاد اچانک ملتوی ُکیوں کرنا پڑا ؟ ویسے تو قوم سب جانتی ہے مگر پھر بھی پوچھنا تو بنتا ہے!

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 10, 2021

خیال رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کی صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا جس میں انتخابی اصلاحات، کلبھوشن و دیگر اہم معاملات پر قانون سازی متوقع تھی تاہم کچھ دیر پہلے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کے ذریعے اطلاع دی کہ اجلاس متلوی کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *