Categories
Breaking news

ریاست بچانے کیلئے حکومت بدلی: اسحاق ڈار

فائل فوٹو—اسحاق ڈار
فائل فوٹو—اسحاق ڈار

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ 4 سال میں معیشت تباہ کر دی گئی، ریاست بچانے کے لیے حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ کیا۔

دبئی میں مسلم لیگ ن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سنگاپور کے بجائے سری لنکا بننے کے قریب پہنچ گیا تھا، ہم عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کو 200 روپے سے کم کرنے کی کوشش کریں گے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو بہتر کرنے کا عزم ہے، ڈالرز کو آزاد چھوڑ کر ملکی معیشت کا بڑا غرق کیا گیا، ڈالر اور روپے کی قدر میں توازن پیدا کریں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں ڈالر کو آزاد چھوڑ کر پچھلی حکومت نے گرایا، جس سے معیشت کا بڑا نقصان ہوا، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملکی قرضے میں 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ فیول کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، شہباز شریف معیشت کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے معاشی اصلاحات پر عمل کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا ہے کہ آئی آیم ایف پروگرام پورا کریں گے، موجودہ سال 32 سے 34 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، امید ہے کہ یہ رقم جمع کر لی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *