Categories
Breaking news

رہائشی بحران: کاتالونیا میں بڑھتے ہوئے کرایے اور بے دخلی وبا کی صورت اختیار کر گئی

بارسلونا (محمد نبی) کاتالونیا، بالخصوص بارسلونا میں بڑھتے ہوئے کرایوں اور بے دخلی نے رہائشی بحران کی صورت اختیار کر لی ہے۔ دونوں مسائل سماجی اور سیاسی ایجنڈے کے ٹاپ پر آگئے ہیں۔ باوجود اس کے کہ وبا کے دوران خستہ حال لوگوں کو مہلت دی جاتی ہے، بے دخلیاں (Evictions) جو بیشتر اوقات پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں ہوتی ہیں، معمول بن چکی ہیں۔

اعلیٰ سطح پر، ہسپانوی حکومت علاقائی حکومتوں کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے کاتالونیا کے “رینٹ کیپ لا” کو عدالت میں لے جا رہی ہے۔ جب کہ بہت ساری تنظیمیں اپنے گھروں سے جبری نکالے جانے والے افراد کی حمایت میں کھڑی ہیں۔

کاتالان نیوز نے اپنے ایک پوڈوکاسٹ میں بارسلونا کی ایسی ہی تین خواتین کی کہانیاں بیان کی ہیں جو اس بحران سے متاثر ہوئی ہیں۔ وہ اب قانونی جنگ، کاتالان رینٹ کیپ لا کے سہارے پر لڑنے جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *