
ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جام عبدالکریم غیرملکی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچے، کراچی میں جام عبدالکریم کا استقبال کرنے والوں میں پارٹی وزرا امتیاز شیخ، سہیل سیال اور شبیر بجارانی شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ سے جام عبدالکریم سخت سیکورٹی میں روانہ ہوگئے ہیں، جام عبدالکریم مقتول ناظم جوکھیو کے گھر جاکر اہل خانہ اور انکی بیوہ سے ملیں گے۔
Table of Contents
ناظم جوکھیو کیس، 22 جنوری تک حتمی چالان جمع کرانے کا حکم
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت پراسیکیوشن نے مقدمے کا حتمی چالان پیش کرنے کے لئے مزید مہلت طلب کرلی، عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 22 جنوری تک حتمی چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق جام عبدالکریم تحریک عدم اعتماد میں اپنا ووٹ بھی استعمال کریں گے۔
جام عبدالکریم ناظم جوکھیو قتل مقدمے میں سندھ ہائیکورٹ سے 3 اپریل تک حفاظتی ضمانت پر ہیں۔
عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں 3 ملزمان سالار، دودو اور دھنی بخش کی ضمانت میں توسیع بھی کی ہے، یہ تینوں ملزمان ملیر کورٹ سے ضمانت منسوخی کے بعد فرار ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ جام کریم کی سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت کے بعد بھی وزیر داخلہ نے گرفتاری کا عندیہ دیا تھا۔
ناظم جوکھیو کی فیملی نے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم جوکھیو سمیت تمام ملزمان کو خون معاف کردیا تھا، اس حوالے سے ناظم جوکھیو کی بیوہ شیریں جوکھیو کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔
ناظم جوکھیو قتل، MPA جام اویس گرفتار
نوجوان کے قتل میں نامزد دو ملزمان پہلے سے گرفتار ہیں جبکہ مزید دو نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔
ویڈیو بیان میں ناظم جوکھیو کی بیوہ شیریں جوکھیو نے کہا کہ میں بہت مجبور ہوں، میرے گھر والوں نے میرا ساتھ چھوڑ دیا ہے، اپنے بچوں کی خاطر میں نے سب ملزمان کو چھوڑ دیا۔
شیریں جوکھیو نے کہا ہے کہ میں نے فیصلہ اللّٰہ تعالی پر چھوڑا ہے، جنہوں نے میرا ساتھ دیا میں ان کی شکر گزار ہوں اور اس ویڈیو کے ذریعے سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں مزید نہیں لڑسکتی۔
قومی خبریں سے مزید
-
کوئی عہدیدار سفیر کو حکومت ختم کرنےکی بات نہیں کرسکتا، عبدالباسط
عبدالباسط نے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ ہمارے سفیر نے آخری پیراگراف میں اپنا نتیجہ دیا ہو۔
-
تحریک عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا
دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس آج تین بجے بلالیا ہے۔
-
وزیراعلیٰ پنجاب نامزد ہونے کے بعد چودھری پرویز الٰہی سرگرم
رپورٹس کے مطابق عشائیہ میں ثانیہ کامران، مسرت جمشید چیمہ، سیمابیہ طاہرکے علاوہ راجہ بشارت ،سمیرا احمد اور دیگر ارکان اسمبلی بھی عشائیہ میں شریک ہوئے۔
-
پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے سے حکومت پر 20 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا
ذرائع کے مطابق حکومت کو یہ رقم یکم سے 15 اپریل تک پرائس ڈیفرنشیل کلیم کی مد میں ادا کرنا ہوگی۔
-
خیبر پختونخوا: بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا میدان 18 اضلاع میں آج سجے گا
ایبٹ آباد اور سوات میں سٹی مئیر کی نششت پر بڑے معرکے ہوں گے، بلدیاتی الیکشن میں 29 ہزار 3 سو 38 امیدوار میدان میں ہیں، تحصیل مئیر اور چیرمین کی نشستوں کے لئے 651 امیدوار ہیں۔
-
ایک وقت تھا ایم کیو ایم میں خوف سے فیصلے ہوتے تھے آج نہیں، فروغ نسیم
بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ایم کیو ایم بڑی کلیئر ہے کہ عمران خان اچھے آدمی ہیں، یہ بات ٹھیک ہے کہ ایم کیو ایم کو وزارت قانون کی ضرورت نہیں تھی۔
-
ایئرپورٹ پر کنور نوید سے بدتمیزی کے واقعے پر فیصل سبزواری کا ردعمل سامنے آگیا
فیصل سبزواری نے کہا کہ تحریک انصاف کے حامیوں نے کنور نوید جمیل سے الجھنے کی کوشش کی، ہم نے تحریک انصاف کی اعلی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔
-
جہانگیر ترین اور اسحاق ڈار میں رابطہ، وفاق و پنجاب میں تعاون پر تبادلہ خیال
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور اسحاق ڈار کے درمیان گفتگو نصف گھنٹہ جاری رہی۔
-
قومی اسمبلی، کل کے اجلاس کا ایجنڈا سامنے آگیا
قومی اسمبلی کے کل شام 4 بجے شروع ہونے والے اجلاس کےلیے ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
-
سعد رفیق کا پرویز الہٰی کو اپنی ساکھ بچانے کا مشورہ
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پرویز الہٰی کو اپنی ساکھ بچانے کا مشورہ دے دیا۔
-
اسٹیٹ بینک نے زکوٰۃ کا نصاب 88 ہزار927 روپے مقرر کردیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ہجری سال 1442-43 کےلیے زکوۃ کا نصاب 88 ہزار 927 روپے مقرر کیا ہے۔
-
پارلیمنٹ کے اندر، باہر تمہاری نااہلی اور مکمل تباہی کے دور کو شکست ہوگئی، مریم نواز
اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ تم نےنہ صرف اکثریت کھودی بلکہ اخلاقی اتھارٹی بھی کھو دی۔
-
وزیر اعظم نے سیاسی کور کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا
سیاسی کور کمیٹی کے اجلاس میں فواد چوہدری، شیخ رشید سمیت دیگر رہنما شریک ہوں گے۔
-
آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نئے ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول پر سیکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا۔
-
سندھ اسمبلی پر خودکش حملے کی دھمکی کیس: 5 ملزمان کو سزائے موت
عدالت کا کہنا ہے کہ ملزم زاہداللّٰہ کو رکشے کے ذریعے سندھ اسمبلی میں خود کش حملہ کرنا تھا، ملزم زاہد اللّٰہ یہ سب کچھ بسم اللّٰہ کے کہنے پر کر رہا تھا۔
-
ایم کیو ایم نے 40 سال میں ہونے والے کسی معاہدے پر عمل نہیں کرایا، مصطفیٰ کمال
سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور اپوزیشن کے درمیان آج معاہدہ ہوگیا۔ چند دن پہلے ایم کیوایم اپنی خواتین، کارکنان کو سی ایم ہاؤس پر پولیس سے مار کھلا رہے تھے۔ ایم کیو ایم نے 40 سال میں ہونے والے کسی معاہدے پر عمل نہیں کرایا۔