Categories
Breaking news

رکن آزاد کشمیر اسمبلی صغیر چغتائی کی گاڑی دریا میں جاگری

رکن آزاد کشمیر اسمبلی صغیر چغتائی

آزادکشمیرکے رکن اسمبلی صغیر چغتائی کی گاڑی دریا میں جاگری۔

آزاد کشمیر کے علاقے راولا کوٹ میں آزاد پتن کے قریب کار دریا میں گری۔

ڈی آئی جی پونچھ راشد نعیم کے مطابق کار میں رکن آزاد کشمیر اسمبلی اور تحریک انصاف کے پونچھ سے امیدوار صغیر چغتائی اور ان کا ڈرائیور موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور کار سواروں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *