Categories
Breaking news

رپورٹ میں پی ٹی آئی کی غیرقانونی فنڈنگ کی تصدیق ہوئی ہے، اکبر ایس بابر

رپورٹ میں پی ٹی آئی کی غیرقانونی فنڈنگ کی تصدیق ہوئی ہے، اکبر ایس بابر

اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی رپورٹ میں پی ٹی آئی کی غیرقانونی فنڈنگ کی تصدیق ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس: اسکروٹنی کمیٹی تفصیلات میں تضاد سامنے لے آئی

کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ آڈٹ رپورٹس اور پی ٹی آئی کی بینک اسٹیٹمنٹس میں تضاد ہے، اسکروٹنی کمیٹی

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ کوئی تباہی پر جشن منانا چاہتا ہے تو میں اور آپ روکنے والے کون ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن رپورٹ میں غیر قانونی فنڈنگ کی تصدیق ہوئی، اسکروٹنی کمیٹی کے ریکارڈ کے مطابق پی ٹی آئی نے 2013 کی فنڈنگ کی تفصیل دینے سے انکار کیا۔

اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی میں ہم نے پی ٹی آئی کی غیرقانونی فنڈنگ کے ثبوت دیے، اسکروٹنی کمیٹی ریکارڈ میں غیر ملکی کمپنیوں کی فنڈنگ کی فہرست موجود ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ تو ابھی شروعات ہیں، بہت سی چیزیں ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.