Categories
Breaking news

روہڑی: 3 بچوں کا قاتل باپ ٹرین سے گرفتار

Advertisement
روہڑی: 3 بچوں کا قاتل باپ ٹرین سے گرفتار

ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے 3 بچوں کا قتل کر کے فرار ہونے والے ملزم کو روہڑی میں ٹرین سے گرفتار کر لیا۔

ملزم اپنے بچوں کو قتل کرنے کے بعد راول پنڈی سے کراچی فرار ہو رہا تھا۔

مظفر گڑھ، 3 ماہ کی بچی کے قتل کا معمہ حل، قاتل باپ گرفتار

مظفر گڑھ میں 3 ماہ کی بچی کے قتل کا معمہ حل ہو گیا، پولیس کے مطابق بچی کا قاتل اس کا باپ نکلا، ملزم نے اعترافِ جرم کرلیا ہے۔

ایس پی ریلوے سکھر کے مطابق روہڑی ریلوے اسٹیشن پر راول پنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس پر چھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم کا تعلق پنجاب کے ضلع راول پنڈی کی تحصیل گوجر خان سے ہے جہاں اس نے اپنے 3 بچوں کو قتل کیا اور فرار ہو رہا تھا کہ روہڑی اسٹیشن پر ٹرین میں پکڑا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: پشاور میں بچی کا قتل، قاتل چچا لنڈی کوتل سے گرفتار

گوجر خان تھانے میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہے، ملزم قتل کا اعتراف بھی کر چکا ہے۔

ملزم کے مطابق ناراض بیوی کے گھر نہ لوٹنے پر اس نے اپنے 3 بچوں کا قتل کیا ہے، پولیس کی اس ضمن میں مزید تفتیش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *