Categories
Breaking news

روپے کی تنزلی میں سٹے کا ہاتھ ہے، مشیر خزانہ شوکت ترین

مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ روپے کی تنزلی میں سٹے کا ہاتھ ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں عالمی اضافہ منتقل کرنے کےعلاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ ڈالر کی قدر 166 یا 167 روپے ہونی چاہیے، 8 سے 9 روپے سٹے باز لے کر جا رہے ہیں، سٹے بازوں کے گرد گھیرا تنگ کریں گے۔

سعودیہ چند دن میں 3 ارب ڈالرز رکھوائے گا: شوکت ترین

وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے وعدہ کیا ہے کہ وہ 3 ارب ڈالرز رکھوائے گا اور یہ چند دنوں میں ہو جائے گا۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسی ترقی چاہیے جو 5 سال نہیں بلکہ 20 سال کے لیے ہو، آئی ایم ایف کا پروگرام سخت ہوتا ہے لیکن قوم آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے جلد خوشخبری سنے گی۔

انہوں نے گھی انڈسٹری میں کارٹلائزیشن کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ کمپٹیشن کمیشن کو کارٹلائزیشن کے خلاف کارروائی کا کہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.