Categories
Breaking news

روٹی نہیں، پہننے کو کپڑا نہیں، سر پر چھت نہیں اور عمران خان کہتے ہیں گھبرانا نہیں: بلاول

بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اپنے ایک بیان میں بلاول کا کہنا تھاکہ کھانے کو روٹی نہیں، پہننے کو کپڑا نہیں، سر پر چھت نہیں اور عمران خان کہتے ہیں گھبرانا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گندم دستیاب لیکن آٹا منہگا، گنا ہے لیکن چینی کی قیمتیں قابو سے باہر، یہ عمران خان کی مافیا کی سرپرستی کے نتائج نہیں تو اور کیا ہیں؟

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے معاشی تباہی کی داستانیں رقم ہورہی ہیں، ڈوبتی معیشت کو بچانا ہے تو عمران خان کی حکومت سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔

بلاول کا کہنا تھاکہ اگر جی ڈی پی میں اضافہ ہوتا ہے تو ملک میں نوجوانوں کو نوکریاں ملتی ہیں مگر عمران خان کی فوٹوشاپ جی ڈی پی اضافے نے برسرِ روزگار کو بیروزگار کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *