Categories
Breaking news

روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے کی آڑ میں زرداری نے منی لانڈرنگ کی: فرخ حبیب

روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے کی آڑ میں زرداری نے منی لانڈرنگ کی: فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ روٹی، کپڑا اور مکان کےنعرے کی آڑ میں زرداری نے منی لانڈرنگ کی۔

فرخ حبیب نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ زرداری نے لوٹی دولت سے جعلی اکاؤنٹس اورسوئٹزرلینڈ میں سرے محل بنائے، سندھ میں غربت، کرپشن اور لوٹ مار کے سوا کون سا کارنامہ سر انجام دیا۔

ڈوبتی معیشت کو بچانا ہے تو عمران خان کی حکومت سے نجات حاصل کرنا ہوگی، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر ڈوبتی معیشت کو بچانا ہے تو عمران خان کی حکومت سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔

فرخ حبیب نے کہا کہ بلاول بتائیں سندھ کے عوام کو مفت علاج کے لیے ہیلتھ کارڈ کیوں نہیں دے رہے، پیپلز پارٹی دور میں فصلوں کی گروتھ اوسطا 1.25اور آبادی کی گروتھ 2 فیصد تھی، پرچی چیئرمین سندھ میں ذخیرہ اندوز مافیا کےخلاف ایکشن لیں۔

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ مہنگا20 کلو آٹا کا تھیلا کراچی میں فروخت ہورہا ہے، جس صوبے میں چوہے 14 ارب کی گندم کھاگئے وہاں حکمراں کتنے کرپٹ ہوں گے؟ اٹھارویں ترمیم کے بعد زراعت تمام صوبوں کی طرح سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ سندھ میں کپاس کی پیداوار بڑھانے کے بجائے کم کیوں ہوگئی ؟ زرداری کے فرنٹ گروپ اومنی گروپ نے 11شوگر ملز لگائی، شوگر ملز کی وجہ سے سندھ میں کاٹن ایریا پرگنے کی کاشت شروع ہوگئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *