Categories
Breaking news

روضہ رسول ﷺ کو آج سے زیارت کے لیے کھول دیا گیا

Advertisement
Advertisement

 روضہ رسول ﷺ کو آج سے  زیارت کے لیے کھول دیا گیا

مدینہ منورہ میں آج یکم ربیع الاول سے ایس او پیز کے ساتھ روضہ رسول ﷺ کو زیارت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور کا کہنا ہے کہ نمازی کورونا وائرس ایس او پیز کے ساتھ مسجد نبوی ﷺ میں عبادت اور روضہ رسول ﷺ کی زیادت کر سکیں گے۔

دوسری جانب شاہی ہدایت پر مسجد قبا بھی آج سے نمازیوں کے لیےکھول دی گئی ہے۔ مسجد قبا روزانہ فجر سے پہلےکھولی جائے گی اور اسے عشاء کے بعد بند کر دیا جائےگا۔

علاوہ ازیں کورونا وائرس ایس اوپیز کے ساتھ زائرین کو حرم میں نماز اور طواف کی اجازت بھی مل گئی ہے۔

واضح رہے سعودی عرب نے آج سے عمرے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ڈھائی لاکھ مقامی شہریوں کو عمرہ کی اجازت ہو گی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق دوسرے مرحلے میں زائرین کو ایپ کے ذریعے اجازت نامہ لینا ہوگا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *