Categories
Breaking news

روشن ڈیجیٹل کھاتہ داروں کیلئے والنٹیری پینشن اسکیم شروع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے روشن ڈیجیٹل کھاتہ داروں کے لیے والنٹیری پینشن اسکیم (وی پی ایس) شروع کردی۔

ایس بی پی کے مطابق والنٹیری پینشن اسکیم ایک لچکدار بچت اور سرمایہ کاری منصوبہ ہے، یہ اسکیم مرحلہ وار ریٹائرمنٹ کے لیے بچت کروائے گی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بچتوں سے کی گئی سرمایہ کاری کا منافع بھی شامل ہوتا رہے گا، سرمایہ کاری زیادہ منافع دینے والے اثاثوں میں ضرورت کے مطابق ہوگی۔

مرکزی بینک کے مطابق ریٹائرمنٹ تک جمع رقم اور منافع سے وی پی ایس ہولڈرز کو ماہانہ ادائیگی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *