Categories
Breaking news

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے ویانا میں ویبینار، بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن عزیز کا انمول اثاثہ ہیں، آفتاب کھوکھر

Advertisement

ویانا(اکرم باجوہ) روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کو فروغ دینے کے لئے 22 دسمبر کو ویانا میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعہ حکومت پاکستان کے شروع کردہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے بارے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے ، پراگ ، بوڈاپسٹ اور وارسا میں مشنوں کے ساتھ مشترکہ طور پر ایک ویبنار کا اہتمام کیا گیا ۔ اس میں وسطی اور مشرقی یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے شرکت کی۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے تارکین وطن کو بینکاری کے جدید حل اور متعدد سہولیات کی پیش کش کی ہے جس سے وہ پاکستان میں غیر ملکی کرنسی اور پاک روپیہ بینک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں اور سرمایہ کاری کے مختلف مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ویبنار کا افتتاح کرتے ہوئے سفیر پاکستان آسٹریا آفتاب احمد کھوکھر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن عزیز کے لئے ایک انمول اثاثہ ہیں اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ انھیں پاکستان کی معیشت میں حصہ لینے کا ایک بہتر موقع فراہم کرے گا۔ ہنگری میں سفیر ڈاکٹر اعجاز ، پولینڈ میں سفیر ملک فاروق اور جمہوریہ چیک میں سفیر خالد جمالی نے بھی ویبنار سے خطاب کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے پیش کردہ بینکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع سے زیادہ سے زیادہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید عرفان علی کی سربراہی میں ایک ٹیم نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ انیشی ایٹو کی خصوصیات کی وضاحت کے لئے پیشکشیں کیں اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کو پاکستانی ڈائس پورہ کی جانب سے بہت حوصلہ افزا جواب ملا ہے۔انتہائی معلومات فراہم کرنے والے ویبنار کے انعقاد پر پاکستان سفارت خانوں اور اسٹیٹ بینک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شرکاء نے حکومت کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات کی تعریف کی۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *