
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) حکام نے کہا ہے کہ روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاؤنٹ اوورسیز پاکستانیوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔
ایس بی پی کے اعلیٰ عہدیداروں نے مرکزی یورپ اور بعض بالٹیک ریاستوں کے لیے ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم اوورسیز پاکستانیوں میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے اور اب تک بڑی تعداد میں لوگ اس سکیم کے تحت پاکستان کے متعلقہ بینکوں میں ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھول چکے ہیں۔
اس آن لائن سیمینار کے دوران جس کا اہتمام پولینڈ، آسٹریا، ہنگری اور چیک ری پبلک میں پاکستانی سفارتخانوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے کیا، مشرقی اور مرکزی یورپ کے ممالک میں مقیم بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی۔
x
Advertisement
ویبینار سے پولینڈ میں پاکستان کے سفیر ملک محمد فاروق، آسٹریا میں پاکستان کے سفیر آفتاب احمد کھوکھر، ہنگری میں پاکستان کے سفیر محمد اعجاز اور جمہوریہ چیک میں پاکستان کے سفیر محمد جمالی، مرکزی بینک کے اعلیٰ عہدیداروں سید عرفان علی، ارشد محمود بھٹی اور ارشد احمد ستار نے خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض آسٹریا میں سفارتخانہ پاکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن عامر سعید نے انجام دیے۔
پولینڈ میں پاکستان کے سفیر ملک محمد فاروق نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کو ایک اہم قدم قرار دیا۔
یاد رہے کہ پولینڈ میں پاکستانی سفارتخانہ پولینڈ کے علاوہ، بالٹیک ریاستوں اسٹونیا اور لٹویا میں بھی پاکستانی مفادات کا محافظ ہے۔
سفیر پاکستان ملک فاروق نے بتایا کہ پولینڈ میں پاکستانیوں کی تعداد بارہ سے تیرہ سو تک ہے جبکہ اسٹونیا اور لٹویا میں پاکستانی طلباء کی تعداد ہر ایک ملک میں چار، چار سو ہے۔ چونکہ ان ملکوں میں ملازمت کے مواقع بھی مل رہے ہیں، اس لیے یہاں اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
آسٹریا میں پاکستان کے سفیر آفتاب احمد کھوکھر نے بتایا کہ آسٹریا میں کل چھ ہزار پاکستانی یا پاکستانی اوریجن کے لوگ موجود ہیں جن میں چار ہزار کے پاس آسٹرین شہریت ہے جبکہ تقریباً دو ہزار پاکستانی شہریت کے حامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانی پہلے ہی بڑی مقدار میں زرمبادلہ پاکستان بھیج رہے ہیں اور روشن پاکستان ڈیجیٹل کے متعارف ہونے سے ان کے لیے پاکستان رقوم بھیجنے میں بہت آسانی پیدا ہوگئی ہے۔
ہنگری میں پاکستان کے سفیر محمد اعجاز نے بتایا کہ اگر چہ ہنگری میں پاکستانیوں کی تعداد بہت کم تھی لیکن پچھلے چند سالوں سے یہاں پاکستانی طلباء کی تعداد بڑھ رہی ہے اور ان کے علاوہ ہنگری میں پاکستانی کمیونٹی کے ایک ہزار سے پندرہ سو تک لوگ موجود ہیں۔
انہوں نے روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاؤنٹ کو اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کا اہم موقع قرار دیا۔
جموریہ چیک کے لیے پاکستان کے سفیر محمد جمالی نے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور روشن پاکستان ڈیجیٹل سکیم کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلیٰ عہدیدار سید عرفان علی نے روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاؤنٹ سکیم کی تفصیل بتائی۔
انہوں نے بتایا کہ ایک تو اس اکاؤنٹ کو کھولنا بہت آسان ہے اور دوسرا اس کے فائدے بہت زیادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یورپ میں ڈیجیٹل سسٹم پہلے ہی رائج ہے اور اس کے لیے یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے یہ اکاؤنٹ کھولنا بہت آسان ہے، اس کے علاوہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ بھی متعارف کروایا گیا ہے تاکہ اوورسیز پاکستانی پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرسکیں۔
اسٹیٹ بینک کے ایک اور عہدیدار ارشد محمود بھٹی نے بھی ویبینار کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کمرشل بینکوں میں کھولے جارہے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک انہیں سہولت فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اکاؤنٹ کھولنا بہت آسان ہے اور اسٹیٹ بینک کی ویب سائیٹ کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی اس کی تفصیلات موجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے ایک اور عہدیدار ارشد احمد ستار نے بھی ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی تفصیلات بتائیں۔
اس دوران ویبینار کے متعدد شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دیے گئے، بہت سے سوالات روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سکیم سے متعلق تھے۔
ایک سوال پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے متعلق تھا، یہ تحریری سوال تھا کہ آیا حکومت پاکستان اوورسیزپاکستانیوں کے پاکستان میں مسائل کے لیے حل کے لیے بھی سنجیدہ ہے تاکہ اس سے ان کے اعتماد کو مضبوط کیا جاسکے اور وہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں زیادہ سے زیادہ دلچسپی لیں؟
ویبینار کے اختتام پر آسٹریا میں پاکستان کے سفیر آفتاب کھوکھر نے آن سیمینار کے مقررین اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ نوے لاکھ اوورسیزپاکستانی پاکستان کی معیشت میں بہت اہمیت کے حامل ہیں اور اگرحکومت پاکستان ان اوورسیزپاکستانیوں کے پاکستان میں موجود مسائل کو حل کرکے ان کا حوصلہ بڑھاتی ہے اور ان کے اعتماد مضبوط بناتی ہے تو اس سے پاکستان میں سرمایہ کاری مزید بڑھے گی۔
قومی خبریں سے مزید
-
شیخ رشید وزیرِ داخلہ، اب یہ دن بھی دیکھنا تھا، مولانا فضل الرحمٰن
ایک جانب ڈی آئی خان کی پولیس کہتی ہے کہ سیکیورٹی واپس لینے کا کہا جارہا ہے، جبکہ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ جان کا خطرہ ہے، سربراہ پی ڈی ایم
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے متضاد بیانات پر سوال
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے کورونا وائرس سے متعلق متضاد بیانات پر صحافی نے سوال پوچھ لیا۔
-
مریم نواز کا وزیراعظم عمران خان کے بیان پر تبصرہ
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نےوزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
-
کراچی: بوائلرکا دھماکا، 6 افراد جاں بحق، 16 زخمی
کراچی کے علاقے نیو کراچی میں واقع برف خانے میں بوائلر پھٹنےسے 6 افراد جاں بحق اور16 زخمی ہوگئے ہیں۔
-
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےاقوام متحدہ کی گاڑی پر بھارتی حملے کو بڑا خطرہ قرار دیدیا
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہے کہ بھارتی فوج کا اقوام متحدہ( یو این) کی گاڑی کو نشانہ بنانا بڑا خطرہ ہے۔
-
کراچی: 40 فیصد شہریوں کی ترجیح پبلک ٹرانسپورٹ
اہل کراچی سفر کےلیے کس چیز کو ترجیح دیتے ہیں،اس حوالے سے سروے کے دلچسپ نتائج سامنے آگئے ہیں۔
-
کورونا وائرس بند کمرے میں پھلتا ہے، ہمارا جلسہ کھلی جگہ پر ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس بند کمرے میں پھیلتا ہے 27 دسمبر کو جلسہ کھلی جگہ پر ہورہا ہے۔
-
وزیراعظم نے ڈھائی سال بعد اپنی نالائقی، کرپشن کا اعتراف کرلیا، مریم اونگزیب
مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا نہیں بلکہ آپ کی عقل کے خسارے کا ہے، اب فراڈ کے ڈرامے عوام کو مزید بیوقوف نہیں بناسکتے، لیگی ترجمان
-
سب کو ایم کیو ایم کے دروازے پر آنا ہے، خواجہ اظہار الحسن
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور ن لیگ دونوں گیس اور بجلی بحران کے ذمہ دار ہیں، رہنما ایم کیو ایم
-
صحافیوں کیلئے ریلوے رعایتی کارڈز کی میعاد 28 فروری 2021 تک ہوگی
مذکورہ میعاد 31 دسمبر 2020 کو ختم ہورہی تھی۔
-
کراچی: برف خانے کا بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا،1 شخص جاں بحق ،6 زخمی
کراچی کے علاقے نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں برف خانے کا بوائلر پھٹ گیا،دھماکے میں1 شخص جاںبحق اور 6 زخمی ہوگئے ۔
-
پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی ہے، امریکی رپورٹ بھارتی پروپیگنڈا ہے، طاہر اشرفی
فلسطین اور الاقصی کی آزادی لازمی ہے، فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی کرنے والوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، وزیراعظم کے معاون خصوصی
-
وزیراعظم عمران خان کا لابیز کا پریشر قبول کرنے سے انکار
کابینہ اجلاس میں گفتگو کے دوران وزیراعظم نے کہاکہ وفاقی کابینہ کا ہر فیصلہ اجتماعی حیثیت میں ہوتا ہے۔
-
کورونا کے باعث مدارس کی عدم بندش، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا
وزیراعظم نے سوال کیا کہ کورونا وائرس کے پیشِ نظر تمام تعلیمی ادارے بند تو مدارس کیوں کھلے ہیں
-
شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹے، بیٹی اور داماد کے اثاثے قرق
اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ ، بیٹے ، بیٹی اور داماد کے اثاثے قرق کردیے۔
-
ثنا اللّٰہ زہری کیخلاف نیب انکوائری کی منظوری دے دی گئی
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔