Categories
Breaking news

روس کے وزیرخارجہ دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

Advertisement
Advertisement

روس کے وزیرخارجہ دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ نوسال بعد پاکستان آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف دو روزہ دورے پر آج اسلام آبا دپہنچیں گے، دورے کے دوران روسی وزیر خارجہ وزیر اعظم عمران خان ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں کے دوران پاک روس تعلقات ،بااہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوگی جبکہ افغان امن عمل اور دفاع اور انسداد دہشت گردی کے موضوع پر بات چیت کی جائے گی۔

خیال رہے سال 2012 کے بعد کسی روسی وزیرخارجہ کا پاکستان کا یہ پہلادورہ ہے اور یہ دورہ پاک روس اعلیٰ سطحی بات چیت کا تسلسل ہے۔

روسی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 9 سال بعدروسی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان ہے، روسی وزیرخارجہ کے خیرمقدم کیلئے خود ایئرپورٹ جاؤں گا۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا پاک روس تعلقات میں خوشگوارتبدیلی آرہی ہے، پاک روس خطے میں تعاون کا ارادہ رکھتےہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ افغان امن کےلئےروس کاکرداراہم ہے، دورےمیں نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن پربات ہوگی، روس کےافغانستان کے ہمسائے ممالک سےگہرے تعلقات ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *