Categories
Breaking news

روس: تارک وطن مزدوروں کے لیے ویکسینیشن مفت

ویب ڈیسک ۔۔۔ماسکو: روس میں تارک وطن مزدوروں سے کرونا ویکسین کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی، ویکسینیشن کی قیمت مالک ادا کرے گا۔اس سلسلے میں ماسکو شہر کے میئر کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ماسکو میں کرونا وائرس کے خلاف تارک وطن مزدوروں کو لگائی جانے والی ویکسین کی قیمت 1300 روبل ہوگی اور آجر اس کی قیمت ادا کرے گا۔میئر کے دفتر سے جاری ہدایت کے مطابق آجر کی جانب سے درخواست کی جائے گی، جس پر غور ہونے کے بعد ملازم کو ویکسینیشن کی تاریخ دی جائے گی، اور ویکسین لگنے کے بعد ملازم سرٹیفکیٹ بھی وصول کرے گا۔

خیال رہے کہ سخاروف گاؤں کے ہجرت مرکز میں 27 جون سے غیر ملکی مزدوروں کی ویکسینیشن جاری ہے، اس سہولت کے تحت اب مزدور سنگل ڈوز والی اسپوتنک لائٹ ویکسین بھی لگوا سکیں گے، اور اس وقت روزانہ 2 ہزار سے زیادہ افراد ویکسین لگوا رہے ہیں۔لائٹ ویکسین سے متعلق میئر ماسکو سرگئی سوبیانین کا کہنا ہے کہ اسپوتنک لائٹ ویکسین اسپوتنک V ویکسین کے مقابلے میں کم مؤثر ہو سکتی ہے، تاہم اس کے باوجود اس کا مثبت اثر پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ ماسکو نے دنیا کی ایک نہایت پُر عزم لازمی ویکسینیشن اسکیم نافذ کر دی ہے، جس کے تحت خدمت کے شعبے کے تمام کارکنوں میں سے 60 فی صد (جن کی تعداد 2 ملین سے زائد بتی ہے) کی مکمل ویکسینیشن اگلے 7 ہفتوں میں مکمل کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *