Categories
Breaking news

روزنامہ پاکستان کی خبر کی تصدیق، جہانگیر ترین لندن سے لاہور پہنچ گئے 

Advertisement
Advertisement

روزنامہ پاکستان کی خبر کی تصدیق، جہانگیر ترین لندن سے لاہور پہنچ گئے 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) روزنامہ پاکستان کی خبر کی تصدیق ہوگئی اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین لندن سے لاہور پہنچ چکے ہیں، میڈیا اطلاعات تھیں کہ جہانگیر ترین رواں ماہ وطن واپس پہنچیں گے لیکن روزنامہ پاکستان نے گزشتہ شام یہ خبر دی تھی کہ پاکستان واپسی کا اعلان کرتے ہی جہانگیر ترین نے جہاز کا ٹکٹ کرالیاہے اور لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے پاکستان روانہ ہوچکے ہیں۔

جہانگیر خان ترین غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے براستہ دبئی لاہور پہنچے ہیں اور میڈیا کے سوالات پر ان کا کہناتھاکہ ابھی آرام کروں گا، فعال ہونے کیلئے وقت چاہیے ، وہ جسمانی طورپر بھی بظاہر کمزور دکھائی دیئے ۔ انہیں ایئرپورٹ پر گلدستہ پیش کیا گیا تو وہ حیران ہوئے کہ کیسے معلوم ہوا؟ انہوں نے برطانیہ یا پاکستان میں کسی کو آگاہ نہیں کیاتھا، علاج کی غرض سے بیرون ملک گیا تھا،7 سال سے ہر سال علاج کیلئے باہر جاتا ہوں، الزامات لگانا اپوزیشن کا کام ہے لیکن جواب دینا ضروری نہیں، اللہ کا شکر ہے میراتمام کاروبار شفاف ہے، گلدستہ پیش کرنیوالے افراد کو بھی جہانگیر ترین نے ملاقات کیلئے وقت دینے سے معذرت کرلی۔ جیو نیوز کے مطابق جہانگیر ترین کے سٹاف نے بھی بتایا کہ انہیں بیگم صاحبہ کی آمد کا علم تھا اور انہی کے لیے آئے ہیں لیکن صاحب کو دیکھ کر حیرت ہوئی ۔

مودی سرکار کی جانب سے بیان حلفی پر دستخطوں کا مطالبہ، محبوبہ مفتی کی پارٹی کے رہنماﺅں نے کیا جواب دیا؟

یادرہے کہ گزشتہ شام لندن سے روزنامہ پاکستان آن لائن کے بیوروچیف مجتبیٰ علی شاہ نے بتایا تھا کہ جہانگیر ترین دراصل پاکستان کیلئے روانہ ہوچکے ہیں، اس موقع پر ان کا کہناتھاکہ علاج کے لیے برطانیہ آیا تھا اور واپس پاکستان جا کر اپنے معاملات زندگی پر کام کروں گا۔کچھ ماہ پہلے جب جہانگیر ترین لندن گئے تو ان کے جانے کے بعد کہا گیا کہ وہ ملک سے فرار ہوگئے ہیں جس کے بعد انہوں نے وضاحت کی تھی کہ وہ برطانیہ علاج کیلئے گئے ہیں۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *