
ملک میں مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ رواں ہفتے بھی جاری رہا، اس دوران مہنگائی میں صفر اعشاریہ 48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے وار اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 30 اعشاریہ 16 فیصد ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کھانے پینے کی اشیاء میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس دوران 19 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں جو 19 اشیاء مہنگی ہوئیں، اُن میں چینی، انڈے، گوشت، پیاز، دودھ، دہی، لہسن اور چاول شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گھی اور ٹما ٹر سمیت 9 اشیاء سستی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں اوسطاً 1 روپے 20 پیسے، انڈوں کی فی درجن قیمت میں 21 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ایک درجن انڈے ساڑھے 21 روپے کے اضافے کے بعد 276 روپے میں دستیاب ہیں۔
حالیہ ہفتے میں زندہ مرغی 12 روپے 60 پیسے فی کلو مہنگی ہوکر 299 روپے 39 پیسے تک پہنچ گئی۔
ایک ہفتے کے دوران پیاز 4 روپے 48 پیسے، آلو ایک روپے 94 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، حالیہ ہفتے، دودھ، دہی، بیف، مٹن، چائے، لہسن، چاول سمیت دیگر اشیاء بھی مہنگی ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق اس ہفتے کے دوران دال چنا 3 روپے 93 پیسے، دال مسور 2 روپے 78 پیسے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 9 روپے 74 پیسے سستا ہوا جبکہ دیگر اشیاء میں دال ماش، دال مونگ، گھی اور آٹا شامل ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
ملک میں جمادی الاوّل کا چاند نظر آگیا
ماہِ جمادی الاول 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔
-
کوشش ہے سندھ کو امن، انصاف اور رواداری کا مرکز بنايا جائے، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے حيدرآباد ميں قومی عوامی تحريک کے سربراہ اياز لطيف پليجو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
-
راولپنڈی انتظامیہ اور پی ٹی آئی جلسہ منتظمین کے درمیان تنازعہ حل ہوگیا
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پنڈال کا تیسرا حصہ کارکنوں کیلئے ہوگا۔
-
موٹروے منصوبے میں سوا دو ارب روپے زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا؟
ڈی سی ہاؤس سے دو ڈبل کیبن سمیت تین گاڑیاں قبضے میں لی گئی تھی۔
-
اسلام آباد کی حدود میں لائسنس یافتہ اسلحہ بھی ساتھ رکھنےکی پابندی ہے، پولیس
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے راولپنڈی میں داخلے کیلئے فیض آباد اور نائنتھ ایونیو آئی جے پی جنکشن بند رہے گا، ٹریفک کیلئے متبادل راستے مہیا کیے جائیں گے۔
-
ترکیہ نے مشکل وقت میں ہر عالمی فورم پر ساتھ دیا، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کے ہمراہ پاک بحریہ کیلئے تیسرے ملجم کار ویٹ جہاز کا افتتاح کردیا۔
-
پاکستان میں آؤٹ اسٹینڈنگ کیمبرج لرنر ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان
یہ ایوارڈز جون 2022 کے کیمبرج امتحان میں پاکستان میں طلباء کی شاندار تعلیمی کامیابیوں کا ثبوت ہے۔ بہت سے اسکول اپنے طلبہ کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے انفرادی ایوارڈز کی تقریبات کا انعقاد بھی کریں گے۔
-
عمران خان کا ہیلی کاپٹر بارانی یونیورسٹی میں اتارا جائے گا، ڈی سی راولپنڈی
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے تا حال ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کی اجازت نہیں دی۔
-
عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گئی
سروسز ٹربیونل کی جانب سے اسٹے واپس لینے سے سی سی پی او لاہور کی معطی کا نوٹیفکیشن بحال ہوگیا، جے آئی ٹی متنازع ہوگئی۔
-
کراچی؛ اسکول میں بندر آنے سے افراتفری مچ گئی
اسکول انتظامیہ کے مطابق بندر اسکول کے سامان کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں بچوں اور اساتذہ کو بھی تنگ کرتے ہیں۔
-
جاپان میں مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، سفیر پاکستان
سفیر پاکستان نے کہا کہ سفارتخانے کا کام کمیونٹی کو سہولتیں فراہم کرنا ہے نہ کہ ان کے لیے مشکلات پیدا کرنا۔
-
عمران نے شہباز کے منتخب آرمی چیف کی حمایت کرکے اچھا کیا، خواجہ آصف
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عمران خان اگر یہ رویہ اپنائیں تو سیاست میں استحکام آسکتا ہے۔
-
عمران کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں ہی لینڈ کرے گا، اسد عمر
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جی ایچ کیو کو کوئی اعتراض نہیں اور اسلام آباد انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ اجازت نہیں دیں گے۔
-
سکھر حیدرآباد موٹروے کرپشن، تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا گیا
نیب نے کمشنر سکھر کو لکھے خط میں سوال کیا کہ بتایا جائے کہ این ایچ اے سے کتنی رقم وصول ہوئی۔ نیب نے سندھ حکومت سے جوائنٹ سروے رپورٹ کی کاپی بھی مانگ لی ہے۔
-
پڑھائی نہ کرنے پر بیٹےکو زندہ جلانے والے باپ کی ضمانت ہوگئی
کراچی کی مقامی عدالت نے ملزم نذیر کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
-
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کر دیا
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا دباؤ مسلسل اور توقعات سے زیادہ ہے۔