Categories
Breaking news

رواں سال 2021کے آغاز سے اب تک کتنے افراد غیرقانونی طور پر اسپین میں داخل ہوئے؟

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)رواں سال 2021کے آغاز سے لیکر اب تک 34ہزار343 تارکین وطن زمینی اور سمندری راستے سے غیرقانونی طور پر سپین داخل ہوئے جو گذشتہ سال 2020 کے مقابلے میں 23.7 پرسنٹ زیادہ ہے،ان اعدادوشمار کا انکشاف اسپین کی وزارت داخلہ نے کیا ہے،95پرسنٹ سے زیادہ تارکین وطن یعنی 32713 کناریہ آئزلینڈ، بیلارس آئزلینڈ کے ساحل پر پہنچے جبکہ 1630 نے غیر قانونی طور پر سیوتا اور مالیحا پر مراکش کے ساتھ بارڈر کو کراس کیا ہے،

اسپین پہنچنے والی زیادہ تر کشتیاں کناریہ آئزلینڈ پر پہنچیں، رواں سال سے پہنچنے والی کشتیوں کی تعداد 422 ہے، یہ تعداد2020 کے پہلے دس مہینوں کے مقابلے میں 44.3 پرسنٹ زیادہ ہے جن میں 16827 تارکین وطن سوار تھے،جن میں خواتین اور کمسن بچے بھی شامل تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published.