Categories
Breaking news

رواں برس سب سے زیادہ سُنے جانے والے پاکستانی گانے

رواں برس عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں نے بہترین وقت گزاری کیلئے موسیقی کا سہارا لیا۔ اسی مناسبت سے پاکستان کے میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم پٹاری نے اپنے ’روائینڈ 2020 راؤنڈ اپز‘ جاری کیے ہیں کہ عالمی وبا کے دوران لوگوں نے سب سے زیادہ کون سے گانے سنے اور کن فنکاروں کو سب سے زیادہ سرچ کیا۔گلوکار شمعون اسمٰعیل اس سال کے سب سے مقبول فنکار رہے، ان کا گانا ’رنگ‘ پٹاری پر سب سے زیادہ سنا گیا جبکہ ان کا ایک اور گانا ’میریوانا‘ (Marijuana) اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہا۔
دوسری جانب گلوکار بلال سعید اور مومنہ مستحسن کا گانا ’باری 2‘ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔2020 میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے گانوں میں ایک بار پھر ’باری‘ بازی لے گیا، اس فہرست میں ڈرامہ سیریل ’الف‘ کا او ایس ٹی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔
دوسری جانب پٹاری پر سال 2020 میں سب زیادہ سرچ کیے جانے والے میوزک بینڈز میں ’اسٹرنگز‘ پہلے اور ’جنون‘ دوسرے نمبر پر ہے۔
اس سال سرچ کیے جانے والے بینڈز میں جل، نوری، وائٹل سائنز، بایان اور خماریاں بھی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *