Categories
Breaking news

رو، چیخو یا پیٹو، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نےحلف اُٹھالیا: مریم اورنگزیب

رو، چیخو یا پیٹو، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نےحلف اُٹھالیا: مریم اورنگزیب

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ رو، چیخو یا پیٹو، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حلف اُٹھالیا۔

مریم اورنگزیب نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ آئین، پارلیمنٹ، عدالتوں کے خلاف غنڈا گردی کرنے والوں کے لیے صرف جیل کے دروازے کھلیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کو غنڈا گردوں نے مذاق بنا کر رکھ دیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ فریقین کو سنا جاسکتا ہے، غنڈوں، بدمعاشوں اور آئین شکنوں کو نہیں۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان پنجاب میں آئینی بحران کا نوٹس لیں، حمزہ شہباز کا غیر قانونی حلف روکا جائے اور فریقین کو سن کر فیصلہ کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.