Categories
Breaking news

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اگلے سال اپریل میں شادی کریں گے؟

معروف بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ یہ دونوں اگلے سال اپریل میں شادی کریں گے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی جوکہ رواں سال دسمبر میں ہونی تھی، اب یہ شادی اگلے سال اپریل میں متوقع ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شادی دونوں اداکاروں کے کام میں مصروفیت کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ رنبیرکپور چاہتے ہیں کہ شادی کی تقریب شاندار ہو۔لہٰذا، وبائی مرض کورونا وائرس کے پیشِ نظر بھی شادی کے لیے اگلا سال زیادہ بہتر لگتا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رنبیر کپور کے گھر کرشن راج کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہےاس کے لیے بھی کچھ مزید وقت مل جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.