Categories
Breaking news

رنبیرکپور کو ماہرہ خان کا کونسا گانا پسند ہے؟

بھارتی ہیرو رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان پر فلمایا گیا گانا ’ظالما‘ بہت پسند ہے۔سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اس وقت رنبیر کپور کے ایک انٹرویو سے لی گئی مختصر سی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے پسندیدہ گانوں کی فہرست سے متعلق بات کر رہے ہیں۔میزبان کی جانب سے پسندیدہ گانوں کے سوال پر رنبیر کپور کا بتانا ہے کہ اُنہیں انگریزی گانوں سمیت بالی ووڈ گانے بھی پسند ہیں جن میں ماہرہ خان پر فلمایا گیا گانا بھی شامل ہے۔رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ اُنہیں فلم ’رئیس‘ کا گانا ’ظالما‘ اور ہاف گرل فرینڈ کا گانا ’تھوڑی دیر اور ٹھہر جا‘ بہت پسند ہے۔
واضح رہے کہ فلم ہاف گرل فرینڈ کا گانا ’تھوڑی دیر اور ٹھہر جا‘ پاکستان کے معروف گلوکار فرحان سعید نے بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال کے ساتھ مل کر گایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *