Categories
Breaking news

رمضان کے بعد عید پر بھی سندھ کے حصے کا پانی روکا جارہا ہے، بلاول

رمضان کے بعد عید پر بھی سندھ کے حصے کا پانی روکا جارہا ہے، بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رمضان کے بعد عید پر بھی سندھ کے حصے کا پانی مسلسل روکا جارہا ہے، جان بوجھ کر سندھ میں پانی کا بحران پیدا کرنے والی پی ٹی آئی حکومت اپنی سفاکیت پر نتائج کی ذمہ دار خود ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں پانی کی منصفانہ تقسیم میں ناکامی پر وفاقی حکومت پر تنقید کی ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کے حصے کا پانی روکے جانے کی وجہ سے کراچی کے لئے پانی کی ترسیل انتہائی کم ہوچکی ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ٹھٹھہ، بدین، سجاول اور تھرپارکر کو بھی پانی کی کمی کا سامنا ہے، عمران خان پانی روک کر سندھ کی زمینوں کو بنجر کرنے کی کوششوں کا سلسلہ بند کریں۔

انہوں نے کہاکہ دیگر صوبے سندھ کی پیروی کریں کہ جہاں کی حکومت نے موجودہ قلت کے باوجود گڈو بیراج سے بلوچستان کو پانی کی ترسیل میں کوئی کمی نہیں کی۔

بلاول نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان سمیت پورے پاکستان کو طے شدہ فارمولے کے تحت پانی ملنا ان کا حق ہے، ملک کے کسی بھی صوبے کی اگر پانی کے معاملے میں حق تلفی کی گئی تو میں آواز اٹھاتا رہوں گا۔

انہوں نے کہاکہ ملک کو پہلے ہی کپاس کی فصل میں کمی کا سامنا ہے، ایسے میں بوائی کے موقع پر سندھ کا پانی بند کرنا ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے بھی تباہ کن ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *