Categories
Breaking news

رمضان شوگر ملز کیس :سماعت 17 دسمبر تک ملتوی

رمضان شوگر ملز کیس :سماعت 17 دسمبر تک ملتوی

لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں نیب کے گواہان کے بیانات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کی ،جیل حکام حمزہ شہباز کو بلٹ پروف گاڑی میں لائے۔

Table of Contents

x
Advertisement

ایڈیشنل ہوم سیکریٹری نے عدالت کو بتایا کہ ایک سماعت پر حمزہ شہباز کو پیش نہ کرنے کے حوالے سے انکوائری مکمل کر لی ہے، انسپکٹرزذمہ دار ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ قیدیوں کی عدالت میں پیشی کے حوالے سے کیا ایس او پیزبنائے ہیں، ایڈیشنل ہوم سیکریٹری نے استدعا کی کہ ایس او پیز بنانے کیلئے مزید مہلت دی جائے۔

رمضان شوگر ملز ریفرنس، حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔

عدالت نے ایس پی ہیڈکوارٹر سمیت دیگر افسران کو وارننگ دیتے ہوئے ان کے خلاف جاری شوکاز نوٹس واپس لے لیے اور ایس او پیز بنانے کے لئے مہلت دے دی ۔

عدالت نے نیب کے تین گواہوں کی شہادتوں کو قلمبند کرنے کا حکم دے دیا۔

سماعت کے دوران حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے حمزہ شہباز سے ملاقات کےلیے عدالت سے اجازت مانگتے ہوئے استدعا کی کہ حمزہ شہباز کی سپریم کورٹ میں کل ضمانت کا کیس ہے،اس حوالے سے مشاورت کرنا ہے ملاقات کی اجازت دی جائے،جس پر عدالت نے انہیں ملاقات کی اجازت دیدی ۔

مسلم لیگ نون کے رہنما عطااللہ تارڑ کا احتساب عدالت کے باہر گفتگو میں کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کےخلاف ابھی تک کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کے این آر او زدہ ارکان سے کوئی پوچھنے والا نہیں، وقت آنے والا ہے، جب یہ این آر او کیلئے ترسیں گے لیکن وہ این آر او نہیں دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *