Categories
Breaking news

رضا باقر کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک 3 سالہ مدت آج مکمل ہوگی

رضا باقر کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک 3 سالہ مدت آج مکمل ہوگی

رضا باقر کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک 3 سالہ مدت آج مکمل ہوگی۔

ایک بیان میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے اپنی 3 سالہ کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ معاشی چیلنجز ہیں، پہلی بار کورونا میں ٹرف اسکیم، پےرول پیکیج اور اسپتال فنانسنگ فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی بینکنگ شعبے سے منسلک کیا۔ راست کے ذریعے پہلا مفت ادائیگیوں کا نظام فراہم کیا اور کم لاگت گھروں کی فنانسنگ کو فروغ دیا۔

رضا باقر کا کہنا تھا کہ اپنی مدت ملازمت میں 4 وزراء خزانہ اور 5 فنانس سیکریٹریز کے ساتھ کام کیا جن کا شکرگزار ہوں۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی مدت ملازمت میں توسیع نہ دینے کا عندیہ دیا تھا۔ جس کے بعد سینئر ڈپٹی گورنر مرتضیٰ سید کو آج گورنر اسٹیٹ بینک کا چارج دیے جانے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.