Categories
Breaking news

رشی کپور کو ہمیشہ اپنے ساتھ محسوس کرتی ہوں، نیتو کپور

Advertisement
Advertisement

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی اہلیہ و بھارتی اداکارہ نیتو کپور کی سات سال بعد فلمی دُنیا میں واپسی ہوگئی ہے اور اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ رشی کپور کو اپنے ساتھ محسوس کرتی ہیں۔اس حوالے سے نیتو کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ فلم کی شوٹنگ کے لیے تیار ہوتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ تصویر میں اداکارہ کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے۔نیتو کپور نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں کو بتایا کہ’ایک طویل عرصے کے بعد فلمی سیٹ پر میری واپسی ہوئی ہے اور میرے لیے یہ ایک نئی شروعات ہے۔‘بھارتی اداکارہ نے رشی کپور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ہمیشہ اپنے پیاروں کی محبت کو محسوس کرتی ہوں کیونکہ میری ماں سے لیکر رشی کپور صاحب اور پھر رنبیر کپور تک سب میرے ساتھ ہوتے ہیں۔‘نیتو کپور نے کہا کہ ’میں اب خود اپنی ذات کو محسوس کرنے لگی ہوں، تھوڑی خوفزدہ ہوں لیکن مجھے معلوم ہے کہ رشی کپور سمیت تمام میرے پیارے میرے ساتھ ہیں۔‘

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *