
سڑکوں اور راستوں کی بندش پر سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے راستے بند کرنے کے عمل کو شیطانی قرار دیا ہے۔
اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ عدالتِ عظمیٰ نے سڑکوں کی بندش سے بنیادی حقوق کی پامالی پر فیصلے دیے ہیں، جن میں واضح ہے کہ اجازت کے بغیر سڑکوں پر اجتماعات نہیں ہو سکتے، دوسروں کے بنیادی حقوق متاثر کر کے آزادیٔ اظہار کا حق استعمال نہیں کیا جاسکتا، سڑک کو غیر معینہ مدت تک جمع ہونے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جو مظاہرین لوگوں کے سڑکیں استعمال کرنے کے حق میں رکاوٹ ڈالیں ان کو قانون کے تحت جوابدہ ٹھہرانا لازمی ہے، ریاست کی صرف یہ ذمے داری نہیں کہ وہ مظاہرین کے اجتماع کو آسان بنائے، آئینی اور سرکاری عہدے داروں کا تحفظ کرے، ریاست کی اولین اور بنیادی ذمے داری ہے کہ ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے۔
جسٹس فائز عیسٰی غلط پارکنگ پر برہم
جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے احکامات کے بعد ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کو لفٹر سے اٹھانا شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ تکریم اور نقل و حرکت کی آزادی ہر شہری کے بنیادی آئینی حقوق ہیں، 8 نومبر کی صبح عدالت جا رہا تھا تو تمام ٹریفک روکا گیا، دریافت کرنے پر بتایا گیا کہ صدر صاحب کے لیے روٹ لگایا گیا ہے، سیکڑوں گاڑیاں روکی گئی تھیں جن میں ہزاروں افراد تھے، صبح کے وقت لوگ اسپتال یا ضروری کاموں کے لیے جا رہے ہوں گے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ یہ دیکھ کر انتہائی افسوس ہوا کہ ایسا اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہو رہا ہے، آئینِ پاکستان میں سب سے پہلے اللّٰہ تعالیٰ کی حکمرانی کا اقرار کیا جاتا ہے، قائدِ اعظم نے کہا تھا کہ ہماری ریاست ہونے کا مطلب یہ ہے جس میں ہم آزاد لوگوں کی طرح جی سکیں، ایسی ریاست جہاں اسلامی سماجی عدل کے اصولوں پر آزادی سے عمل ہو۔
ان کا کہنا ہے کہ عدالتِ عظمیٰ سے شام کو معمول کے مطابق پیدل گھر کی طرف روانہ ہوا، درجن بھر سرکاری ملازمین احتجاج کر رہے تھے، سڑک بند کر دی گئی تھی، سڑک کی دوسری جانب دو طرفہ بنا دیا گیا تھا، جس پر سرکاری نمبر والی گاڑیوں کی اکثریت تھیں، گاڑیاں دونوں اطراف پیلی لکیروں پر پارک کی گئی تھیں جہاں پارکنگ ممنوع ہے۔
سپریم کورٹ کے سینئر جج نے بتایا کہ شہری کی حیثیت سے موقع پر موجود ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی سی سے دریافت کیا، پوچھا انہوں نے اپنی اور دوسروں کی گاڑیوں کو غیر قانونی طور پر کیوں پارک کیا ہے؟ غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے عوام الناس کی نقل و حرکت میں مزید دشواری پیش آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سڑکوں کی بندش سے شہریوں کا حقِ نقل و حرکت معطل ہو جاتا ہے، گالی، دھمکی دینے سے باعزت زندگی کا حق آرٹیکل 14 بے معنی ہو جاتا ہے، املاک کو نقصان پہنچایا جاتا ہے تو آرٹیکل 18اور 23 کا نفاذ لازم ہے۔
راولپنڈی: PTI کے احتجاج کا تیسرا دن، سڑکیں بند، شہری پریشان
راولپنڈی میں پاکستان تحریکِ انصاف کا احتجاج پیرودھائی موڑ پر آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اجازت کے بغیر سڑکوں پر اجتماعات نہیں ہو سکتے، سڑک کو غیر معینہ مدت تک جمع ہونے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا، شہریوں اور سیاسی جماعت کو اجتماع و احتجاج کا حق ہے، مگر یہ سب پرامن اور قانونی حدود میں ہو۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ جو مظاہرین لوگوں کے سڑکوں کے استعمال کرنے کے حق میں رکاوٹ ڈالیں ان کو قانون کے تحت جوابدہ ٹھہرانا لازمی ہے، آئینِ پاکستان شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بناتا ہے، آرٹیکل 5 کے تحت ہر شہری پر آئین اور قانون پر عمل کرنے کی ذمے داری عائد کرتا ہے۔
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریاست کی اولین اور بنیادی ذمے داری ہے کہ ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے، ملک شہریوں کے خون پسینے کی کمائی سے حاصل ٹیکس کی رقم سے چلتا ہے، قرآن مجید کی آیت ہے کہ ’’رحمٰن کے بندے وہ ہیں جو زمین پر عاجزی اور انکساری سے چلتے ہیں‘‘۔
قومی خبریں سے مزید
-
دادو: اسکولوں میں پانی جمع، تعلیمی سلسلہ خطرے میں پڑگیا
اسکولوں میں پانی جمع ہونے سے 50 ہزار سے زائد بچوں کا تعلیمی سلسلہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔
-
ارشد شریف پر تشدد کی شہادتیں انتہائی قابل مذمت ہیں، فواد چودھری
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ان معاملات پر متحرک کردار ادا کرے، ایک عمومی ردعمل کافی نہیں ہوگا۔
-
لانگ مارچ کی ڈرون اور CCTV کیمروں سے نگرانی کی جائیگی، وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں سے لانگ مارچ اور اسکے روٹ کی نگرانی کی جائے گی، روٹ کی عمارتوں پر پولیس کمانڈوز تعینات کیے جائیں گے۔
-
حقیقی آزادی کی تحریک پاکستانیوں کیلئے ہے، عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان بننے کے بعد یہ سب سے اہم حقیقی آزادی کی تحریک ہے۔
-
ن لیگی رہنما امتیاز باگڑی کو وزیرآباد پولیس نے حراست میں لے لیا
مسلم لیگ (ن) کے سابق یوسی چیئرمین امتیاز باگڑی کو پولیس نے وزیر آباد سے حراست میں لے لیا ہے۔
-
عمران خان پر حملے میں استعمال اسلحے اور گولیوں کے خول حاصل کرلیے گئے، پی ٹی آئی
اعلامیے کے مطابق فیصل آباد اور ملک کے دیگر حصوں سے قائدین قافلوں کی شکل میں راولپنڈی کی جانب بڑھیں گے، ملک بھر سے قافلے نومبر کے تیسرے ہفتے میں راولپنڈی پہنچیں گے۔
-
کاش ’کرکٹر‘ بھی قوم میں اتحاد پیدا کرنے کا ذریعہ بنتا، احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کرکٹ قوم کو متحدہ کرتی ہے کاش کرکٹر بھی قوم میں اتحاد پیدا کرنے کا ذریعہ بنتا۔
-
عمران خان پر حملہ: ابتدائی فرانزک رپوٹ میں کم از کم حملہ آور 2 تھے، عمر سرفراز چیمہ
مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی ابتدائی فرانزک رپورٹ کے مطابق حملہ آور کم از کم 2 تھے۔
-
وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اہم فیصلے متوقع
ملاقات میں مریم نواز اور سلیمان شہباز شریف بھی موجود تھے، جلد اہم فیصلے متوقع ہیں۔
-
سود کیخلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لینے کا اعلان خوش آئند ہے، طاہر اشرفی
وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے سود سے متعلق اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
-
بلوچستان کے حالات کے ذمے دار ضیاء لانگو جیسے سیاستدان ہیں، وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ
وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات کے ذمے دار ضیاء لانگو جیسے سیاستدان ہیں، جو حقائق مسخ کرتے ہیں۔
-
پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ایم ٹو موٹر وے کھود ڈالی
کارکن کرسیاں ڈال کر بیٹھ گئے، ایم ٹو موٹر وے کے دونوں اطراف شاہراہ کو کھود کر خیمے نصب کیے گئے ہیں۔
-
نوجوان سے بدفعلی کے الزام میں 3 افراد گرفتار، ایس ایس پی
واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز متاثرہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں گولاڑچی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
-
جے یو آئی سندھ کا 20 نومبر سے جلسوں کا اعلان
جمعیت علماء اسلام (ف) سندھ کے رہنما مولانا راشد محمود نے 20 نومبر سے جلسوں کا اعلان کردیا۔
-
سرکاری آٹا اسمگل کرنے والے ملزم کو محکمہ خوراک نے پکڑلیا
محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے پشاور سے سرکاری آٹے کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔
-
ترکیہ میں قید پاکستانی کی رہائی کے احکامات جاری
محمد اویس کو چھالیہ لانے پر گرفتار کیا گیا تھا، استنبول کی عدالت نے محمد اویس کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔