Categories
Breaking news

رحمٰن ملک کے وکلا کا سنتھیا کیخلاف توہین عدالت کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ

Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر رحمٰن ملک کے وکلا نے امریکی بلاگر سنتھیا رچی کے خلاف توہین عدالت کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی پی پی رہنما رحمٰن ملک کے وکلا کا کہنا ہے کہ سیشن کورٹ نے سنتھیا رچی کو سینیٹر رحمٰن ملک کے خلاف کسی بھی قسم کے بیانات نہ دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدالت نے سنتھیا رچی کو رحمٰن ملک کے خلاف کسی قسم کا مواد شائع کرنے سے بھی منع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود سنتھیا رچی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مسلسل رحمٰن ملک کے خلاف بیانات دے رہی ہے جس کے بعد وہ توہین عدالت کی مرتکب ہوچکی ہیں۔

رحمٰن ملک کے وکلا کا کہنا ہے کہ وہ سنتھیا ڈی چی کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ دائر کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *