Categories
Breaking news

رحمان ملک کی ایک بار پھر پی پی کے اقتدار میں آنے کی پیشگوئی

رحمان ملک - فوٹو: فائل
رحمان ملک – فوٹو: فائل

سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے اقتدار میں آنے کی پیشگوئی کردی۔

لاڑکانہ کے علاقے گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک نے کہا کہ آصف زرداری پارٹی کو جس طرح آگے بڑھارہے ہیں، ہم اقتدار میں ضرور آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری صاحب جب بھی فعال ہوتے ہیں تو پیپلز پارٹی کے خلاف سازشیں شروع ہوجاتی ہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں محترمہ کے قاتل گرفتار نہیں ہوئے، وہ غلط ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *