Categories
Breaking news

ربیع الاول کا مبارک مہینہ امت مسلمہ کیلئے خوشی کا باعث ہے مفتی ممتاز حسین

Advertisement
Advertisement

ممتاز صوفی اسکالر مفتی ممتاز حسین پیرزادہ چئرمین انڑ نیشنل پیس کونسل یورپ نے جرمنی کے شہر کوبلنز میں ربیع الاول کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ ربیع الاول کا مبارک مہینہ امت مسلمہ کیلئے خوشی کا باعث ہے آمد مصطفےٰ ﷺ سے کائنات میں بہار آ گئ سوکھے درخت سرسبز ہو گئے معاشرہ میں محرومیوں کے شکار افراد نے سکھ کا سانس لیا زمین کا ذرہ ذرہ جگمگا اُٹھا نور والےﷺکی آمد پر ولادت سے تاریک دل منور ہو گئے جانوں کے دشمن آپس میں بھائی بھائی بن گئے گناہ گاروں کو شافعی محشر مل گیا جنگ و جدل سے دو چار دنیا میں امن و محبت کے چراغ روشن ہو گئے میلاد کی خوشی میں جبرائیل علیہ السلام نے جھنڈے لہرائے ماہ ربیع الاول کو جو غیر معمولی تقدس عظمت اور شان ملی ہے اُس کی وجہ فخرِ دو عالم شافع محشر ﷺ ھیں آج عہد کریں گلی محلوں مسجدوں اور گھروں کو دلہن کی طرح سجانے کے ساتھ ساتھ اپنی نمازوں کا فکر کریں اور نماز باجماعت ادا کرنے کا عملی ثبوت دیں دوسری بات تکبر گھمنڈ اور غرور کی بجائے عاجزی اور انکساری کو اپنی زندگی میں شامل کر کے اللہ تعالیٰ کے محبوب اور محبوب خدا ﷺ کے پیارے ہو جائیں

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *