Categories
Breaking news

راکھی ساونت انسٹاگرام پر چھاگئیں

Advertisement
Advertisement

بھارتی متنازع اداکارہ اور بگ باس کے سیزن 14 کی کنٹسٹنٹ راکھی ساونت کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود راکھی ساونت کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد ایک ملین یعنی 10 لاکھ ہوگئی ہے۔بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 14 کے گھر میں زبردست پرفارمنس دینے کے بعد راکھی ساونت کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوا۔راکھی ساونت کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اُنہوں نے ابھی تک 4 ہزار 355 پوسٹس کی ہیں۔بھارتی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے 259 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ راکھی ساونت حال ہی میں بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 میں بطورِ کنٹسٹنٹ شامل ہوئی تھیں۔
بگ باس 14 کے فائنل کے دوران بگ باس نے پانچوں ٹاپ کنٹسٹنٹ کو 14 لاکھ روپے کی آفر کی، آفر میں کہا گیا کہ جو کنٹسٹنٹ وہ 14 لاکھ روپے کی رقم تسلیم کرے گا وہ مقابلہ جیتنے کی ریس سے باہر ہوجائے گا۔
اس کے لیے بگ باس نے ایک ٹاسک دیا تھا جس میں جو کنٹسٹنٹ پہلے بزر بجاتا تو 14 لاکھ کی رقم اُس کی ہوجاتی اور وہ مقابلہ جیتنے کی ریس سے باہر ہوجاتا۔اس ضمن میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے سب سے پہلے بزر بجاکر 14 لاکھ روپے کی رقم وصول کی جس کے بعد وہ مقابلہ جیتنے کی ریس سے باہر ہوگئی تھیں۔راکھی ساونت نے کہا تھا کہ وہ 14 لاکھ کی اس رقم سے اپنی بیمار والدہ کا علاج کروائیں گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *