Categories
Breaking news

راولپنڈی: گھر میں گیس لیکج سے دھماکا، 2 بچے اور ماں جاں بحق

راولپنڈی: گھر میں گیس لیکج سے دھماکا، 2 بچے اور ماں جاں بحق

راولپنڈی کے علاقے مظہر آباد ریلوے ورک شاپ کے قریب گھر میں گیس لیکج کی وجہ سے دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، آگ سے جھلس کر 2 بچے اور خاتون جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق کمرے میں گیس پہلے سے ہی لیک ہو رہی تھی سوئچ آن کرنے پر ایک دم دھماکا ہوا جس کے بعد آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فلیٹ میں گیس سلنڈر کا دھماکا، ایک شخص جاں بحق، بچوں خواتین سمیت 7 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاقت کالونی گلی نمبر5 لیاری مغل اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں گیس سلنڈر دھما کے میں 30سالہ اشفاق جاں بحق ہوگیا ، 25سالہ کومل زوجہ اشفاق،9ماہ کا عرفان ،7 سالہ حیبا،34سالہ رشیدہ…

گیس لیکیج دھماکے کی وجہ سے نادیہ نامی خاتون اپنے دو کمسن بچوں ڈیڑھ سالہ حسن رضا اور تین سالہ احمد رضا کے ساتھ جھلس کر جاں بحق ہوگئی، واقعے کے بعد میتوں کو ڈی ایچ کیو راولپنڈی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق خاتون نادیہ کے شوہر پاکستان ریلوے میں ملازم ہیں اور ان کی پوسٹنگ ملتان میں ہے، متعلقہ تھانہ رتہ امرال کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.