Categories
Breaking news

راولپنڈی کے کالج میں کورونا وائرس کے تین کیسز سامنے آگئے، کالج آئندہ ایک ہفتے کے لیے سیل

Advertisement
Advertisement

راولپنڈی کے کالج میں کورونا وائرس کے تین کیسز سامنے آگئے، کالج آئندہ ایک ہفتے کے لیے سیل

گورنمنٹ ڈگری کالج سیٹیلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے تین کیسز سامنے آگئے ہیں۔

میڈیا روپورٹس کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج سیٹیلائٹ ٹاؤن کے تین اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے کورونا کیسز سامنے آنے پر کالج کو آئندہ ایک ہفتے کے لیے فوری طور پر سیل کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ احکامات کے تحت کالج 23 اکتوبر سے 29 اکتوبر 2020 تک بند رہے گا۔

ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے تحت کالج کے اساتذہ اور طلبہ کے 104 کورونا کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *