Categories
Breaking news

راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، باپ بیٹے موقع پر جاںبحق

Advertisement

لاش

پنجاب کے شہر راولپنڈی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیا۔

راولپنڈی کے علاقے کار چوک کے قریب فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بوستان خان روڈ اسٹریٹ سیون میں پیش آیا، فائرنگ سے شریف اور اس کا بیٹا عدیل شدید زخمی ہوئے جنہیں مقامی افراد کی جانب سے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیمیں شواہد اکٹھے کررہی ہیں جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Advertisement

پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے بیان قلمبند کیے جارہے ہیں، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 7 جنوری کو راولپنڈی کے علاقے صدر میں پولیس پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل محمد علی اور کانسٹیبل سعید احمد شہید ہوگئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔

فائرنگ سے ڈولفن اہلکار حسن اکرم اور راہگیر خاتون ودیگر زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *