Categories
Breaking news

راولپنڈی میں مذہبی جماعت کی ریلی، ٹریفک پلان جاری

Advertisement
راولپنڈی میں مذہبی جماعت کی ریلی، ٹریفک پلان جاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ملحق شہر راولپنڈی میں مذہبی جماعت کی جانب سے ریلی نکالے جانے کے سلسلے میں ٹریفک پولیس نے پلان جاری کر دیا ہے۔

راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ لاہور سے آنے والا ہیوی ٹریفک روات ٹی کراس سے راولپنڈی کی جانب راستہ اختیار کرے، فیض آباد چاروں اطراف سے ٹریفک کیلئے بند ہے۔

راولپنڈی پی ایس ایل5، تیاریاں مکمل، ٹریفک پلان جاری

راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کے مطابق پی ایس ایل5 کےمیچز کے لیے ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور اطراف میں پولیس کی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے

x
Advertisement

ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ راول ڈیم چوک سے پارک روڈ، ترامڑی، لہتراڑ روڈ، کھنہ اور ایکسپریس ہائی وے استعمال کریں۔

زیرو پوائنٹ سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے، شہری سری نگر ہائی وے، نائنتھ ایونیو اور آئی جے پی روڈ استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیے

کھنہ پل سے فیض آباد ایکسپریس ہائی وے دونوں اطراف ٹریفک کیلئے بند ہے، نائنتھ ایونیو آئی جے پی روڈ سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کیلئے بند ہے۔

راولپنڈی ٹریفک پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہری براستہ اسٹیڈیم روڈ نائنتھ ایونیو استعمال کریں، ریڈ زون، سیکریٹریٹ اور ڈپلومیٹک انکلیو جانے والے ایمبیسی روڈ استعمال کریں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *