
راولپنڈی میں بند راستوں سے پریشان شہری پی ٹی آئی کے مظاہرین پر برس پڑے اور کھری کھری سُنادیں۔
شمس آباد میں مسلسل چوتھے روز بند راستوں سے پریشان شہریوں کا صبر جواب دے گیا۔
بزرگ شہری نے ترجمان پنجاب حکومت فیاض چوہان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ ہے ریاست مدینہ، آپ نے ریاست مدینہ کا کہہ کر ہم سے ووٹ لیا اور اب ہمیں ہی تکلیف پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راستے بند کرنا کہاں کا احتجاج ہے، عمران خان خود کہتے تھے راستے نہیں بند کرنے چاہئیں۔
شہریوں کے احتجاج کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے مری روڈ سے ٹینٹس ہٹا دیے اور ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔
فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم نہیں کیا، سائیڈ پر بیٹھ کر احتجاج جاری رہے گا۔
قومی خبریں سے مزید
-
وزیرِ اعظم کو ملک چلانا نہ آئے تو کیا عدلیہ چلائے گی؟ جسٹس منصور
سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیب ترامیم کے خلاف پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ وزیرِ اعظم کو ملک چلانا نہ آئے تو کیا عدلیہ ملک چلائے گی؟
-
عمران راستے بند کرکے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان راستے بند کر کے کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
-
ہمارے عدل کے نظام میں بہت مسائل ہیں: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار
سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ہمارے عدل کے نظام میں بہت مسائل ہیں۔
-
کراچی: اسپتال کے قریب خاتون لڑکے کی تشدد شدہ لاش چھوڑ کر فرار
کراچی کے علاقے بہادر آباد میں نجی اسپتال کے قریب سے 12 سال کے لڑکے کی تشدد شدہ لاش ملی ہے، جسے لانے والی خاتون فرار ہو گئی۔
-
ارشد شریف کی ماں کو پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے سپریم کورٹ جانا پڑا، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی ماں کو پوسٹمارٹم رپورٹ کے لیے سپریم کورٹ جانا پڑا، اس رپورٹ سے قوم کے دل دھل گئے ہیں۔
-
سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی ضمانت منظور
-
بہت ہوگیا، کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کرائیں، چیف جسٹس
سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ کا کہنا ہے کہ بہت ہو گیا، کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کرائیں۔
-
کراچی: دیور بھابھی کو یرغمال بنانیوالے 3 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے گلبرگ میں پولیس سے مقابلے کے دوران ہلاک ہونے سے قبل سلور گینگ کے ڈاکوؤں نے خاتون اور مرد کو یرغمال بنایا تھا۔
-
ارشد شریف قتل کیس، ’جیو نیوز‘ اہم نئے شواہد سامنے لے آیا
کینیا میں صحافی و اینکر ارشد شریف کے قتل کے کیس میں ’جیو نیوز‘ اہم نئے شواہد سامنے لے آیا۔
-
رانا ثناء اللّٰہ اور حکومت گندا گیم کھیل رہے ہیں: فیاض چوہان
پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ اور حکومت گندا گیم کھیل رہے ہیں۔
-
لاہور: عمران خان کی اپنے دونوں بیٹوں سے ملاقات
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کےدونوں بیٹے قاسم اور سلمان لاہور پہنچ گئے۔
-
کراچی: بذریعہ، فیس بک، واٹس ایپ اسلحہ فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار
سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے اسلحہ فروخت کرنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو کراچی سے گرفتار کر لیا۔
-
آصف زرداری، فواد چوہدری کی نااہلی کی درخواستیں مسترد، تفصیلی فیصلہ جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی نااہلی کے لیے دائر کی گئیں درخواستیں مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔
-
کراچی: شیر شاہ کباڑی بازار میں 20 دکانیں جل گئیں، فائر فائٹر زخمی
کراچی کے علاقے شیر شاہ میں واقع مشہور و معروف کباڑی بازار میں آگ لگ گئی، آگ بجھانے کے دوران فائر فائٹر زخمی ہو گیا۔
-
مصطفیٰ نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔
-
عرب ممالک بھیجنے کا جھانسا دیکر منشیات اسمگل کرنیوالا گروہ گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے سندھ میں اہم اور بڑی کارروائیوں کے دوران منشیات کی عرب ممالک میں اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے مرکزی کرداروں کو گرفتار کر لیا ہے۔