وفاقی درالحکومت اسلام آباد سے متصل شہر راول پنڈی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق دھماکا راول پنڈی کے علاقے تھانہ گنج منڈی کے سامنے واقع فلٹریشن پلانٹ کے نزدیک ہوا ہے جس میں 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

راولپنڈی: رکشے میں دھماکا، 1شخص جاں بحق، 7 زخمی
راولپنڈی میں موٹر سائیکل رکشے میں دھماکے سے 1 شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔

راولپنڈی پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی ایچ کیو اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے 22 اسپتال میں موجود ہیں جبکہ 3 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
PDM قیادت ایاز صادق کے گھر جمع ہو گئی
لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں مینارِ پاکستان تلے آج اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز شریف اور دیگر رہنما پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں سردار ایاز صادق کے گھر جمع ہو گئے۔
-
رکنِ سندھ اسمبلی میر طارق خان کا استعفیٰ پارٹی کو ارسال
سندھ کے ضلع میرپور خاص کے علاقے ڈگری کے حلقہ پی ایس 50 سے رکنِ سندھ اسمبلی میر طارق خان نے استعفیٰ پارٹی کو ارسال کر دیا۔
-
عمران خان کو ان کی جدوجہد کا صلہ ملا اور وزیراعظم بنے، علی زیدی
وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کہتے ہیں کہ عمران خان اس سے قبل چار الیکشن ہارے ہیں، اس کے باوجود اُنہوں نے جدوجہد جاری رکھی،اُنہیں اُن کی جدوجہد کا صلہ ملا اور وہ وزیراعظم بنے۔
-
استعفیٰ گھرجانے کیلئے نہیں گھر بھیجنےکیلئے دیں گے، سعیدغنی
صوبائی وزیر برائے تعلیم سعید غنی کا استعفوں سے متعلق کہنا ہے کہ ہم استعفیٰ گھرجانے کے لیے نہیں بلکہ انہیں گھر بھیجنے کے لیے دیں گے۔
-
سیاسی قوتوں کا متحد ہونا بینظیر بھٹو کے خواب کی تعبیر ہے، نفیسہ شاہ
سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نفیسہ شاہ کہتی ہیں کہ سیاسی قوتوں کا متحد ہونا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب کی تعبیر ہے۔
-
PDM جلسہ: مولانا فضل الرحمٰن سردار ایاز صادق کی رہائشگاہ پہنچ گئے
اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن مسلم لیگ نون کے رہنما ایاز صادق کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔
-
اپوزیشن مودی کے بیانیے پر چل رہی ہے، شہریار آفریدی
چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کہتے ہیں کہ اپوزیشن مودی کے بیانیے پر چل رہی ہے۔
-
نون لیگی رکشہ ڈرائیور بھی لاہور جلسے کیلیے روانہ
پاکستان مسلم لیگن کا کارکن رکشہ ڈرائیور رمضان بھی لاہور جلسے کے لیے گوجرانوالہ سے لاہور روانہ ہو گیا ہے۔
-
کیپٹن (ر) صفدر کو سیکیورٹی دینے کی درخواست کی سماعت کل ہو گی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد، نون لیگی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
-
ڈنڈا بردار فورس عمران خان کو گھر نہیں بھیج سکتی، فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ ڈنڈا بردار فورس عمران خان کو گھر نہیں بھیج سکتی۔
-
بزدار صاحب صرف دسمبر تک لاہور کے مہمان ہیں، عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ عثمان بزدار اپنے فرنٹ مینوں کی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ وہ صرف دسمبر تک لاہور کے مہمان ہیں۔
-
حضرت شاہ رکن عالم کے عرس کی تقریبات منسوخ
ملتان میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم اور حضرت حافظ جمال ملتانی کے عرس کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔
-
PDM جسلہ: خواجہ آصف کی قیادت میں قافلہ لاہور روانہ
مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کی قیادت میں قافلہ پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کے لیے لاہور روانہ ہوگیا۔
-
لاہور جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ہو گا، ناصر شاہ
وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہونے والا پاکستان ڈیموکریکٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کا آج کا جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔
-
ہم صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں، میاں افتخار
ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میاں افتخار کا کہنا ہے کہ ہم نے حکمت عملی بنا رکھی ہے، ہم صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔
-
آج مینارِ پاکستان پر NRO ڈھونڈا جائے گا، فیصل جاوید خان
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان کہتے ہیں کہ آج مینار پاکستان پر این آر او ڈھونڈا جائے گا۔