Categories
Breaking news

راولپنڈی: سابق نون لیگی MPA چوہدری سرفراز افضل گرفتار

Advertisement
راولپنڈی: سابق نون  لیگی MPA چوہدری سرفراز افضل گرفتار

Advertisement

مسلم لیگ نون کے سابق رکنِ قومی اسمبلی (ایم پی اے) چوہدری سرفراز افضل کو اینٹی کرپشن راولپنڈی نے گرفتار کر لیا۔

سرفراز افضل کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق سرفراز افضل نے اجازت کے بغیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلاٹ فروخت کیے جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔

ن لیگیوں کے گھر پر پولیس کی آمد، چھاپہ یا حفاظتی ایکسر سائز؟

16 اکتوبر کے گوجرانوالہ جلسے سے قبل پولیس نے ن لیگی راولپنڈی کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔

x
Advertisement

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سرفراز افضل نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلاٹوں کی خرید و فروخت کر کے شہریوں سے بھاری رقوم لوٹیں۔

ایف آئی آر میں سرفراز افضل کے والد چوہدری افضل خان، چچا ملک غلام رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ آر ڈی اے طاہر میؤ بھی ملزم نامزد ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ان کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ سمیع اللّٰہ نیازی، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اعجاز، بلڈنگ انسپکٹر مقصود الحسن سمیت 10 ملزمان بھی ایف آئی آر میں نامزد کیئے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *