Categories
Breaking news

راولپنڈی: بچے کو اغوا کرکے قتل کرنے والے کو سزائے موت سنادی گئی

راولپنڈی: بچے کو اغوا کرکے قتل کرنے والے کو سزائے موت سنادی گئی

پنجاب کے شہر راولپنڈی میں 10 سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کر کے لاش پانی کی ٹینکی میں چھپانے والے مجرم کو سزائے موت اور 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

کیس کا فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل نے سنایا۔

مجرم ارسلان قمر کو دیگر دفعات میں ایک لاکھ روپے جرمانہ اور 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مجرم کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *