Categories
Breaking news

رانا شمیم کا نام ECL میں ڈالنے کیلئے سماعت مقرر

رانا شمیم کا نام ECL میں ڈالنے کیلئے سماعت مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے دائر کی گئی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

عدالتِ عالیہ کی جانب سے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیانِ حلفی کی خبر پر توہینِ عدالت کیس میں ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر سماعت مقرر کی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ پیر 6 دسمبر کو درخواست کی سماعت کریں گے۔

سابق چیف جج GB رانا شمیم کو حلف نامہ جمع کرانے کیلئے اٹارنی جنرل کا خط

اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو حلف نامہ جمع کرانے کے حکم کی تعمیل کے سلسلے میں اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو خط لکھا ہے۔

واضح رہے کہ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ رائے نواز کھرل نے جمع کرائی ہے۔

رائے نواز کھرل ایڈووکیٹ نے رانا شمیم کے خلاف توہینِ عدالت کیس میں فریق بننے کی درخواست بھی دائر کی ہے اور مؤقف اپنایا ہے کہ کیس میں فریق بنائیں، ثبوت پیش کروں گا کہ رانا شمیم کرپٹ اور بددیانت ہیں۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رانا شمیم کے بیرونِ ملک فرار ہونے کا خدشہ ہے، لہٰذا ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.