
اسلام آباد ہائیکورٹ نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا، توہین عدالت کیس میں فریق بننے سے متعلق وکیل رائے نواز کھرل کی درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے راناشمیم کانام ای سی ایل میں ڈالنےکی درخواست کی سماعت کی اور درخواست گزار کے دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کیا۔
Table of Contents
رانا شمیم کا نام ECL میں ڈالنے کیلئے سماعت مقرر
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے دائر کی گئی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست گزار وکیل سے استفسار کیا کہ آپ توہین عدالت کیس میں کیسے فریق بن سکتے ہیں؟وکیل نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثارسے متعلق سب معلومات رکھتا ہوں، اس پر جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہاکہ اسے چھوڑیں، توہین عدالت کیس تو عدالت کا اپنا معاملہ ہوتا ہے۔
عدالت میں وکیل رائے نواز کھرل نے توہین عدالت کیس میں فریق بننے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران مزید کہا کہ رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، کیونکہ پہلے یا بعد میں اگر رانا شمیم فرار ہو گئے تو کیا ہوگا۔
اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ حکومت کا کام ہے اس عدالت کا کام تو نہیں ہے۔
درخواست گزار وکیل کا کہنا تھا کہ راناشمیم کا نام ای سی ایل پر ڈالا جائے یا انہیں پاسپورٹ سرینڈر کرنے کا کہا جائے۔
اس موقع پر توہین عدالت کیس میں فریق بننے سے متعلق وکیل رائے نواز کھرل کی درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
پریانتھا کمارا پر تشدد میں ملوث مزید 7 افراد گرفتار
گزشتہ ہفتے سیالکوٹ میں پیش آنے والے سری لنکن شہری کے قتل کے افسوسناک واقعے میں ملوث مزید 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
-
پریا نتھا کمارا کی میّت ایئرپورٹ پہنچا دی گئی
سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہوئے سری لنکا کے مقتول شہری پریا نتھا کمارا کا جسد خاکی سری لنکا روانگی کیلئے اسپتال سے ایئرپورٹ پہنچا دیا گیا ہے ۔
-
پاکستان آنے پر مکمل پابندی والے ممالک 7 سے 15 ہوگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے کورونا وباء کی تازہ صورتحال کے باعث کیٹگری سی ملکوں کی فہرست 7 سے بڑھا کر 15 کردی ہے، ان ملکوں سے پاکستان آنے پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ پاکستان آنے والے تمام مسافروں کےلیے ویکسینیشن لازمی قرار دیدی گئی ہے۔
-
حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا
لانگ مارچ اور استعفوں کے وقت اور تاریخ کے تعین کے لیےحکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس آج ہو گا۔
-
لاہور، ڈرائیور نے بچوں پر کار چڑھادی، ایک جاں بحق
رپورٹس کے مطابق حادثے میں 3 بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
-
ایک ڈی آئی جی کا 6 روز میں 3 مرتبہ تبادلہ
رپورٹس کے مطابق 29 نومبر کو ڈی آئی جی شرجیل کھرل کو حیدرآباد سے سکھر ڈویژن میں تعینات کیا گیا تھا۔
-
این اے 133، بلاول کی انتخابی مہم چلانے والوں کو شاباش
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کے بعد کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے عام انتخابات کے مقابلے میں زیادہ ووٹ حاصل کئے۔
-
مختلف شہروں میں سندھی کلچر ڈے منایا گیا
سندھ کے مختلف شہروں میں کلچرل ڈے جوش وخروش سے منایا گیا۔اس موقع پرسندھ کی قدیم اور عظیم ثقافت کو اجاگر کیا گیا ۔
-
فرحت اللّٰہ بابر کی پرویزخٹک کے بیان کی شدید مذمت
فرحت اللّٰہ بابر کا کہنا ہےکہ پرویز خٹک کا بیان ناگوار، شرم ناک اور پستی کی نئی گہرائی ہے۔
-
بھارت سے 135 ہندو یاتریوں کی میرپور ماتھیلو آمد
رپورٹس کے مطابق ہندو یاتری شدا رام صاحب کے تین سو تیرہویں ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
-
سیالکوٹ میں بچے جوش میں آگئے تھے، پرویز خٹک
پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دین کی بات پر تو میں بھی جوش میں آکر غلط کام کر سکتا ہوں۔
-
ملک عدنان نے تمغہ شجاعت کے اعلان پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عدنان نے کہا کہ میں میڈیا کا شکر گزار ہوں جس نے حق کا ساتھ دیا، میں نے ملک کا سافٹ امیج پیش کیا۔
-
ہر ضمنی الیکشن میں ثابت ہوا ن لیگ مقبول ترین جماعت ہے، حمزہ شہباز
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 لاہور میں کامیابی پر شائستہ پرویز ملک اور کارکنان کو مبارک باد دی ہے۔
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طور پر عینک لگانے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وہاڑی میں قائد اعظم کے مجسمے سے عینک چوری ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان سے رپورٹ طلب کرلی۔
-
لندن: گورنر پنجاب کی گاڑی پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ
لندن میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی گاڑی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی ٹکٹ جاری کردیا گیا۔
-
مریم نواز کا این اے 133 میں پارٹی امیدوار کی کامیابی پر ردعمل
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز این اے 133لاہور پر کامیابی پر جذباتی خوشی کا اظہار کیا ہے۔