Categories
Breaking news

رانا شمیم نے حلف نامہ نوازشریف کےسامنے نوٹیرائز کرایا: فواد چودھری کا ٹویٹ

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھریوفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ رانا شمیم نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کےسامنے نوٹیرائز کرایا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے رنا شمیشم کے حلف نامے سے متعلق اخبار کی خبر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر شیئر کردی۔

راناشمیم نے جسٹس ثاقب نثار اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کیخلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے Notarise کرایا،نئےانکشافات نےایک بار پھر شریف فیملی کو سیسیلین مافیا ثابت کیا ہے کہ کس طرح وہ ایک مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنےکی صلاحیت رکھتےہیں pic.twitter.com/MBPx0V1jpY

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 26, 2021

فواد چودھری نے خبر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ رانا شمیم نے حلف نامہ نوازشریف کے دفتر میں ان کےسامنے نوٹیرائز کرایا۔ حلف نامہ ثاقب نثار اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ نئے انکشافات نے پھرشریف فیلی کو سیلین مافیا ثابت کیا۔ وہ مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *