Categories
Breaking news

رانا جی! جب کپتان کال دے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی، اسد عمر

رانا جی! جب کپتان کال دے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی، اسد عمر

رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا جی! جب کپتان نے کال دینی ہے تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی۔

چکوال کے بھون چوک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمارا وعدہ ہے جتنی طاقت استعمال کرلیں، نہ کپتان رکے گا، نہ اس کی ٹیم۔

انہوں نے کہا کہ جدوجہد حقیقی آزادی کی تحریک اپنی کامیابی کے قریب ہے، منزل بہت قریب آ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے حکمران مسلط کیے گئے جو بیرونی آقاؤں کے سامنے سر جھکاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ایسا پاکستان ہوگا جس کے فیصلے عوام کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *