Categories
Breaking news

رانا ثنا اللّٰہ کا شیخ رشید اور شہزاد اکبر پر طنزیہ وار

رانا ثنا اللہ کا شیخ رشید اور شہزاد اکبر پر طنز یہ وار

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نےکہا ہے کہ جن لوگوں کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ہونا چاہیے وہ شہباز شریف کی بابت بات کررہے ہیں۔

رانا ثنا اللّٰہ نے وفاقی وزیر شیخ رشید اور معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر پر طنز کے تیر چلادیے۔

انہوں نے شیخ رشید اور شہزاد اکبر کے شہباز شریف سے متعلق بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جن کےنام ای سی ایل پرہونےچاہئیں وہ شہباز شریف کا نام ڈالنے کی بات کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

رانا ثنا اللّٰہ نے دونوں کو مشورہ دیا کہ وہ شہباز شریف اور نواز شریف کو چھوڑیں، کمیشن خور فطرانہ اور زکوٰۃکے پیسے گنیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف کو چھوڑیں چاولوں کی خیراتی بوریاں گنیں۔

ن لیگ پنجاب کے صدر نے یہ بھی کہا کہ دونوں ”ش“ روز چیں چیں اور کائیں کائیں کرنے کے بجائے عدالت جائیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ آشیانہ، صاف پانی، 56 کمپنیاں، آمدن سے زائد اثاثوں میں منہ کالا ہونے پر حدیبیہ کیس یاد آگیا ہے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ حدیبیہ کیس میں سپریم کورٹ نظرثانی کی اپیل مسترد کرچکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *