Categories
Breaking news

رانا ثناء اللہ کو وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ لیکن کیا وزیر خارجہ بلاول  ہی ہوں گے؟

رانا ثناء اللہ کو وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ لیکن کیا وزیر خارجہ بلاول  ہی ہوں گے؟

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں متحدہ حکومت کی وفاقی کابینہ کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی سماء کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ میں سابق وزیر قانون و داخلہ پنجاب رانا ثناء اللہ خان کو وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان دیا جائے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مخلوط حکومت میں وزیر خارجہ ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کو اطلاعات و نشریات کا قلمدان دیا جائے گا جب کہ ن لیگ کے خواجہ آصف ، سعد رفیق، ایاز صادق، احسن اقبال اور خرم دستگیر بھی وفاقی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

چھانگا مانگا سے بنی گالہ….کیا کپتان غلطی مانیں گے؟؟؟

اپنی سابق اتحادی تحریک انصاف سے بغاوت کرکے شہباز شریف کو وزیر اعظم کا ووٹ دینے والے مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ کو ہاؤسنگ کی وزارت دی جائے گی، وہ سابق کابینہ میں بھی ہاؤسنگ کے ہی وزیر تھے۔ اس کے علاوہ ق لیگ کے چوہدری سالک حسین بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.