Categories
Breaking news

رانا ثناء اللّٰہ کیخلاف فردِ جرم کی کارروائی پھر مؤخر

Advertisement
رانا ثناء اللّٰہ کیخلاف فردِ جرم کی کارروائی پھر مؤخر

لاہورکی انسدادِ منشیات کی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کر دی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے سماعت کے دوران عدالت میں حاضری مکمل کرائی۔

Table of Contents

x
Advertisement

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ رانا ثناء اللّٰہ کو تمام نقول فراہم کر دی ہیں، عدالت کیس فائل دیکھ سکتی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اے این ایف نے سو سے زیادہ افراد سے تحقیقات کیں، سیلری اکاؤنٹ کو ڈی فریز کیا جائے، شناختی کارڈ بھی بلاک کر رکھے ہیں، ملزم رانا ثناء گھر کے اخراجات سے تنگ ہیں۔

عدالت نے کہا کہ اتنا مہنگا وکیل کیا ہوا ہے اور آپ کہتے ہیں خرچے سے تنگ ہیں۔

فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے جواب دیا کہ رانا ثناء اللّٰہ بار ممبر ہیں اس لیے میں نے ایک پیسہ بھی فیس نہیں لی۔

چور کا شور مچانے والا چور پکڑا جا چکا: رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں کہ 3 سال سے چور کا شور مچانے والا چور پکڑا جا چکا ہے، الیکشن کمیشن میں اس نے اعترافِ جرم کر لیا ہے۔

جج شاکر حسن نے استفسار کیا کہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف تفتیش میں کتنے لوگوں کے بیانات قلم بند کیئے تھے؟

اے این ایف کے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ 17 سے 18 افراد کی کاپیاں موجود ہیں۔

فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اے این ایف نے 50 کے قریب افراد کو طلب کیا تھا۔

انہوں نے استدعا کی کہ تنخواہ اکاؤنٹ اور شناختی کارڈ بلاک کیا گیا، اسے تو بحال کیا جائے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ جتنے لوگوں کے بیانات قلم بند کیئے ہیں، ان کی کاپیاں رانا ثناء اللّٰہ کو فراہم کر دیں۔

فاضل جج نے حکم دیا کہ جن افراد کے بیانات کی کاپیاں فراہم کی جا رہی ہیں عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

جج شاکر حسن نے کہا کہ اس کے بعد ملزم کی اس سے متعلق کوئی درخواست قابلِ قبول نہیں ہو گی۔

گواہوں کے بیانات کی صاف نقول فراہم نہ کرنے پر رانا ثناء اللّٰہ کے وکلاء نے اعتراض کیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر گواہوں کے بیانات کی صاف نقول فراہم کی جائیں۔

عدالت نے رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کر دی اور کہا کہ آئندہ سماعت تک فردِ جرم کی کارروائی مؤخر کی جاتی ہے۔

لاہور کی انسدادِ منشیات کی عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 4 فروری تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *