Categories
Breaking news

رانا ثناء اللّٰہ، خواجہ آصف سمیت 37 سیاستدانوں کے خلاف تحقیقات کی منظوری

Advertisement

اینٹی کرپشن پنجاب نے پاکستان مسلم ليگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ اور سینیر رہنما خواجہ آصف سمیت 37 سیاستدانوں کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے متعدد موجودہ ارکان قومی اسمبلی اور ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دے دی۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نفیس گوہر نے کہا ہے کہ رانا مشہود، رانا مبشر، شیخ روحیل اصغر کے خلاف بھی تحقیقات ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیے

نفیس گوہر کا مزید کہنا ہے کہ اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمینوں پر کئی سال سے قبضے ہیں، ثبوتوں کی روشنی میں مقدمات درج کر رہے ہیں اور ان میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *